جمعرات 09 مئی 2024

ریاست کی جانب سے اب تک نظر انداز پاکستانی میری ترجیح ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے اب تک نظر انداز کیے گئے پاکستانی میری ترجیح ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی ، اس کے ساتھ عنوان میں انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔

Facebook Comments