پیر 20 مئی 2024

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال ، افغا نستان کی سیاسی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی ، وزیراعظم عمران خان نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغا ن سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اجلاس کل (پیر کو ) ہونے کا امکان ہے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان سیاسی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے،اولسی جرگہ کے سپیکر میر رحمان رحمانی بھی وفد میں شامل ہیں،خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نےافغان سیاسی وفد کااستقبال کیا ،یہ وفد غیر پشتون سیاسی رہنماؤں پرمشتمل ہے ،وفد تین دن تک پاکستانی قیادت سے بات چیت میں مصروف رہیگا۔افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر مشاورت ہو گی۔افغانستان میں مفاہمتی عمل اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششیں کی جائیگی۔وفد میں سابق اول نائب صدر محمد یونس قانونی ، استاد محمد کریم ، احمد ضیاء مسعود ،احمد ولی مسعود، عبداللطیف پیدرام اور خالد نور بھی میں شامل ہیں ۔

 دریں اثناء ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس کل (پیر کو ) ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہوگی۔افغانستان کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

Facebook Comments