اتوار 19 مئی 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی

لاہور(دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گاتاہم، بالائی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، لیہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

Facebook Comments