بدہ 08 مئی 2024

افغانستان کی بدلتی صورتحال،ملالہ یوسفزی کا فواد چوہدری سے رابطہ، کن امور پر گفتگو ہوئی؟ جانئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز)افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس میں انہوں نے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق گفتگو کے دوران ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت 6 ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔

Facebook Comments