پیر 20 مئی 2024

پاکستان میں آج کہا ں کہا ں سورج کا پارہ ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے اوقات میں کراچی سمیت ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

Facebook Comments