جمعہ 10 مئی 2024

افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ، ہماری حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ، بلاول بھٹو کا مطالبہ

کراچی (دھرتی نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں عوام مشکل دور سے گزر رہے ہیں ، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ، افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ، حکومت کو افغانستان کی صورتحال پر اپنی پالیسی وضع کرنی چاہئے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بناناچاہیے،افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے ، اس صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیاجائے،اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دینگے افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ،پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوناچاہیے۔

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا، داسو ، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے، سی پیک منصوبوں کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے، حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگا، سی پیک کی سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیاجائے ،ریاست پاکستان کوفاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو انگیج کرنا چاہیے ، ریاست پاکستان کو آئینی اور قانونی وعدے پورے کرنے پڑیں گے ،

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہریاست کو قوم پرستوں کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ، ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہوگی، ہمیں افغان پناہ گزینوں کے معاملے کو دیکھنا پڑے گا،افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک لیکن پاکستان کی پالیسی بھی واضح ہونی چاہیے،پاکستان کے ایک انچ کو بھی دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے ،دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ یہ عناصر پنپنے نہ پائیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہرمعاملے پر اپناموقف اپنایا ہے اورپھر اس پر یوٹرن لیتے ہیں،کنفیوژن عوام اورہم میں نہیں، عمران خان میں ہے ۔

Facebook Comments