پیر 20 مئی 2024

لاہور میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور(دھرتی نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے جلو پنڈ میں کامیاب کارروائی کی ۔دہشتگردوں کو جلو پنڈ میں آپریشن کر کے گرفتار کیا گیا،گرفتار دہشتگردوں میں عبدالمنان اور عمران اختر شامل ہیں۔دہشت گردوں سے بارودی مواد،پریما کارڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے،جبکہ دہشتگروں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔

Facebook Comments