پیر 20 مئی 2024

افغانستان کی موجودہ صورتحال، شہباز شریف کا وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ سامنے آگیا

س

لاہور(دھرتی نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے صدرا ور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے افغانستان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلا یا جائے اور درپیش صورتحال پرغورکیا جائے ۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے پورے خطے پر اثرات ہیں جبکہ قومی وسیاسی سطح پر اس مسئلے اور پاکستان پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے اور قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں۔

Facebook Comments