پیر 20 مئی 2024

لاہور میں افسوسناک واقعہ، دیوار گرنے سے باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے

لاہور(دھرتی نیوز)ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بلڈنگ کی دیوار جھگیوں پر گرنے سے باپ بیٹی سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں تین بہن بھائی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بلڈنگ کی دیوار گرنے کے بعد جھگیوں پر گرگئی جس سے سات افراد ملبے تلے دب گئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے دو سالہ نیہا اور اسکے 40سالہ والد امانت کی موت کی تصدیق کردی۔جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ فرح بھی شامل ہیں۔زخمیوں میں صدرہ،شبان ،اقرا اور خالد شامل ہیں۔

Facebook Comments