پیر 20 مئی 2024

لاہور میں 3 نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم میں زہریلی گیس بھر دی

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں تین نوجوانوں نے ساتھی فیکٹری ملازم کے جسم میں زہریلی گیس بھر دی۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزموں نے نعمان کے جسم میں پائپ کے ذریعے زہریلی گیس بھری۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دو ملزمان حیدر اور امتیاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرا ملزم امجد فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 متاثرہ نوجوان نعمان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ نوجوان کے والد شاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments