جمعرات 09 مئی 2024

صاف پانی کی فراہمی کا معاملہ ، پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

لاہور(دھرتی نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنرپنجاب چوہدر ی سرور نے ملاقات کی ہے جس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کے لئےپنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کو مزیدتیزکیا جائے گا۔

   گورنرچودھری سروراوروزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہورسمیت سیاسی اوردیگرامورپربات چیت بھی کی گئی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کامستقبل تاریک ہوچکااور مخالفین 2023 تک تاریخ پرتاریخ دیتے رہ جائیں گے، خواتین سے ظلم وزیادتی،مجرمان کوانجام تک پہنچائیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ، اپوزیشن خود انتشار کا شکارہے جبکہ اپوزیشن کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کاجواب عوامی خدمت سے دیں گے۔

Facebook Comments