جمعرات 09 مئی 2024

عمران خان کو طلبی کا نوٹس نہیں ملتا، نیب کی نظر کی حد ن لیگی قیادت پر ختم ہو جاتی ہے ، مریم اورنگزیب

راولپنڈی ( دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کا ایمان عمران خان فری احتساب ہے ، 126اب روپے کے بی آر ٹی کے کھڈے بنائے گئے ، عمران خان نے اے ٹی ایمز کو غیر قانونی ٹھیکے دیے لیکن عمران خان کو کوئی طلبی کا نوٹس نہیں ملتا ، نیب کی نظر کی حد مسلم لیگ ن کی قیادت پر ختم ہو جاتی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبا زشریف کو 12اگست کو طلبی کانوٹس ملا، شہباز شریف کو اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملا ، اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45لاکھ تک پہنچ چکا ہے ، اپوزیشن کےساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی ہے ۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کر ادیا ہے ،ہم جواب جمع کرانے آئے تو نیب والوں نے حصار میں لے لیا، شہباز شریف دس سال تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے اور انہوں نے بہت سارے فیصلے کئے اور بجلی کے منصوبے لگائے ، شہبا زشریف نے چیلنج کیاہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت کر دیں ، ن لیگ کے منصوبے گروی رکھ کر عمران حکومت پیسے لے رہی ہے ۔

Facebook Comments