بدہ 08 مئی 2024

وزیر خارجہ چار ملکی دورہ کے تیسرے مرحلے پر ترکمانستان پہنچ گئے

  (دھرتی نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورہ کے تیسرے مرحلے پر ترکمانستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمد سے ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکمانستان کے صدر تک وزیر اعظم پاکستان کی نیک خواہشات پہنچائیں اور کہا کہ پاکستان تاپی سمیت اقتصادی روابط بڑھانے کیلئے پر عزم ہے ۔

وزیر خارجہ نے صدر ترکمانستان کو افغانستان کی صورتحال پر پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کہا کہ پر امن افغانستان علاقائی تجارت اور ترقی کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

 اس سے قبل ترکمانستان کے صدر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ترکمانستان آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

Facebook Comments