جمعرات 09 مئی 2024

بلاول بھٹو کاکابل میں امن کی مخدوش صورتحال پراظہارتشویش

کراچی (دھرتی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے افغانستان کے دارلحکومت کا بل میں امن کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجنوں افغان شہریوں کوزندگی سے محروم کرناانسانیت پرحملہ ہے۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کابل میں خواتین اوربچوں کونشانہ بناکردہشتگردوں نے ہرحد پارکردی ہے،غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیںہے اس لئے اقوام عالم کو افغان صورتحال کاپرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز ہونےو الے بم حملوں میں امریکی فوجیوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں۔

تحریک انصاف کا تین سالہ دور اقتدار ، سینیٹر شیری رحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ فواد چوہدری بھی آگ بگولہ ہو جائیں

بی بی سی کے مطابق افغان وزارت صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز کابل ائیرپورٹ پر ہونے والوں دھماکوں میں اب تک 90 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 150 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے بہت سے نازک حالت میں ہیں۔

Facebook Comments