بدہ 08 مئی 2024

افغانستان سے انخلا کے عمل میں پوری دنیا پاکستان کی معترف ہے، وزیرا طلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں،اس وقت اہم مسئلہ انخلا کا ہے اور انخلا کے عمل میں پوری دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے، دنیا درپیش خطر ات کو محسوس کرے،موجودہ حالات میں فیصلے طاقت کے بجائے عقلمندی سے کرنے چاہئیں۔افغانستان میں انخلا کے عمل کو نظر اندازکیا گیا تو عالمی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات پر اگر کسی نے صحیح تجزیہ کیا تو وہ پاکستان ہے اوروزیرا عظم عمران خان جو بات کررہے تھے وہ حرف و حرف سچ ثابت ہوئی، دنیا افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے اوران کی ناکامی کا انتظار نہ کرے، دنیانے پاکستان کے مشورے پر عمل کیا ہو تا تو آج صورتحال مختلف ہوتی،اگر اب بھی ہمارے مشورے پر عمل کیا جائے تو کل سے صورتحال بہتر ہوجائے،تمام ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہیں اس لئے ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوگا۔

 وزیرا طلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ علاقائی جماعتیں بن گئی ہیں،مریم نوازاوربلاول بھٹونے زندگی میں کچھ کیاہی نہیں اور نہ ہی آج تک مسائل پرپالیسی ڈائریکشن نہیں دی،اپوزیشن بتائے ان کا مقصد کیا ہے ؟،ان کی کوئی پالیسی واضح نہیں وہ کرکیا رہی ہے،کل پی ڈی ایم کے جلسے کے بعدفضل الرحمان پھربیمارہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بحران کا شکار ہے اور وہاں مس مینجمنٹ ہے ،سندھ حکومت عوام کو صحت کارڈ دینے کو تیار نہیں ،سندھ حکومت کو جوپیسے ملے تھے وہ کہاں گئے ؟ہمیں کام کرنے دیں یا خود کریں ۔جب تک صوبائی حکومت پاس نہ ہوتو بنیادی کام نہیں ہوسکتے ،اگلے انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ختم ہوگی اورپی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی ۔

Facebook Comments