جمعرات 09 مئی 2024

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر غور

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے کا رجحان بڑھانے کے لیے سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کاکہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں پر سفری پابندیاں عائد کریں گے ، موبائل سم بھی بلاک ہوسکتی ہے۔ ویکیسن نہ لگوانے پر سرکاری ملازمینکی تنخواہیں روکنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ صحت خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت پر مزید سختیاں کرنی پڑیں تو کریں گے۔ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments