جمعرات 09 مئی 2024

پرویز الٰہی نے جہانگیرترین اور فردوس عاشق اعوان سے متعلق کیا کہا؟

پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہمارے تعلقات کی وجہ سے سینیٹ میں سودے بازی نہیں ہوئی سینیٹ کے الیکشن میں ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ، کچھ لوگ اپنی دکانداری کے لیے ہمارے خلاف چیزیں کرتے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ آصف زرداری کے ساتھ ورکنگ ریلیشن بہت اچھا تھا عمران خان نے کچھ ایسے کام کیے ہیں جو اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیے اس میں سرفہرست احساس پروگرام ہے جو بہت ٹرانسپرنٹ ہے ثانیہ نشتر کوبھی کریڈیٹ دوں گا لیکن ویژن عمران خان کا ہے اور دوسرا کشمیر کا ایشو جس طرح انہوں نے اجاگر کیا ہے گزشتہ کسی حکومت نے نہیں کیا۔

پرویز الٰہی نے عثمان بزدار پر بھی ہلکی پھلکی جملے بازی جاری رکھی اور کہا کہ ہروقت ہیلی کاپٹر پر نہیں گھومتے رہنا چاہئے۔ ضرورت کے وقت ہیلی کاپٹر استعمال کرنا چاہئے۔ بزدار کو بولا ہے کہ دو سال میں اپنی کارکردگی دکھا دیں۔ اب جو ٹیم بدلی ہے وہ بہت اچھی ہے۔ پرنسپل سیکرٹری انکا نیا آیا ہے جو بہت اچھا ہے اور میرے ہاتھوں ہی ٹرینڈ ہواہے۔

پرویز الٰہی نے عثمان بزدار کو مشورہ دیا کہ وہ لاہور میں تشریف رکھیں اور یہیں سے ڈیلیور کریں۔

فردوس عاشق اعوان کی اسمبلی داخلے پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ پرانی اسمبلی کے باہر میڈیا سے ٹاک میں بتاررہی تھی کہ ایوان کے اندر جو قانون بن رہے ہیں وہ ہم بتائیں گے کہ کیسے بننے ہیں۔میں نے کہا کہ اب یہ باہر سے آکر ہم کو بتائے گی کہ قانون سازی کیسے کرنی ہے۔ پھر میں نے کہا اگر یہ اب اسمبلی آئی تو پھر ذمہ دار عملہ ہوگا۔

پرویز الٰہی کا مزید کہن اتھا کہ ہمارے دور میں فردوس عاشق اعوان کونسلر تھیں، چوہدری شجاعت نے کہا کہ کونسلر کو بھی اوپر اٹھانا چاہئے اور فردوس عاشق کا نام ایم این اے کیلئے تجویز کیا۔ ہم نے انکی گرومنگ کی، انکو قومی سطح کی سیاست میں بات کرنا سکھایا۔ پھر یہ پیپلزپارٹی میں چلی گئی۔ زرداری نے فارغ کیا تو تحریک انصاف میں آگئی۔

کچھ روز قبل بھی ایک نجی چینل کے صحافی نے پرویز الہی سے ڈاکٹر فردوس عاشق پر پابندی سے متعلق سوال کیا تھا تو پرویز الٰہی کو بہت ناگوار گزرا اور جواب دیا کہ چھوڑو کس کا نام لے لیا۔

جہانگیر ترین سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انکو ڈپٹی وزیراعظم جیسے اختیارات دیئے، لیکن جہانگیر ترین نے اپنے اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔ جسکا عمران خان کو دکھ تھا۔

پرویز الٰہی نے معنی خیز انداز میں کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ جہاز کیسے اڑتا ہے اور جہاز کن کی وجہ سے جا رہاتھا۔ مجھے سب کا علم ہے کہ کس کا کتنا سیاسی پیچا یا سیاسی اڑان ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب صوبائی وزیر جیل خانہ فیاض الحسن چوہان بارے انھوں نے بڑے وثوق سے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو اب تبدیل نہیں کیا جائے گا اس بار وہ پکے آئے ہیں اور دو سال تک وہیں رہیں گے۔

Facebook Comments