پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان کی 32 سال پرانی تصویر وائرل

وزیراعظم عمران خان کی 32 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مقبول ترین فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران خان کی جانب سے حال ہی میں اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

 شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کو ہاتھ منہ پر رکھے بڑے انہماک سے کسی کو دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے، تصویر میں عمران خان بلیک شرٹ،بلیک کیپ پہنے ہوئے ہیں اور ان کی شیو اور بال بھی بڑھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پاکستان کے شمالی علاقے اسکردو میں 1989 میں لی گئی تھی۔

 عمران خان کی تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسے اب تک ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان اپنے آرکائیو سے آئے دن نایا ب، یادگار پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Facebook Comments