پیر 20 مئی 2024

’اگر موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے‘

کراچی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔

مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سے مفاہمت اور مزاحمت کے بجائے صرف شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا ملکی تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ سے جتنی سپورٹ پی ٹی آئی کو ملی کسی اور حکومت کو نہیں ملی لیکن پھر بھی نالائق حکومت فائدہ نہیں اٹھا سکی۔

انھوں نے کہا کہ 20-20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے نہیں نواز شریف کی محنت سے ختم ہوئی، صوبے کو کام کرنے کا موقع دیں، روڑے اٹکانا عوام کی خدمت نہیں ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، اگر ہمیں موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دیں گے۔

Facebook Comments