جمعرات 09 مئی 2024

اپوزیشن لیڈر پی پی کا ہو تو جیل میں، لاہورکا ہے تو۔۔۔۔بلاول بھٹو نے ن لیگ پر طنز کے تیر چلا دیے

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر شہباز شریف پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہو تو جیل میں،لاہورکا ہے تو آزاد پھر رہا ہے۔

سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اتنا ظلم کرو جتنا تم خود برداشت کرسکتے ہو، نیازی صاحب بتائیں کتنے دن جیل میں گزار سکتے ہیں۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کویاددلاناچاہتے ہیں کہ ہماری گھرکی عورتیں ہیں تو آپ کی بھی ہیں، جیالوں کی حکومت بننے والی ہے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، جیالے تیار ہوجائیں،اپنی جدوجہدکریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں، عوام کا روزگار بچانے نکلے ہیں، یہ نہ پٹواریوں میں ہیں نہ مولانا میں، یہی وجہ ہےکہ قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی کا ہو تو وہ جیل میں ہوتا ہے اور اگر قائد حزب اختلاف لاہورکا ہو تو وہ آزاد پھر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ جیالوں کو تکلیف پہنچانےکی کوشش کر رہے ہیں، حکومت کو پیغام ہےکہ آپ کی پہلی اور آخری حکومت ہے۔

Facebook Comments