پیر 20 مئی 2024

کراچی میں گیارہویں جماعت کا آؤٹ ہونے والا ریاضی کا پرچہ جعلی نکلا

کراچی انٹر بورڈ نے نقل مافیا کو چکمہ دے دیا، آج گیارہویں جماعت کا آؤٹ ہونے والا ریاضی کا پرچہ جعلی نکلا۔

خیال رہےکہ کراچی انٹر بورڈ کے تحت صبح و شام کی شفٹ میں امتحانات جاری ہیں، آج صبح کی شفٹ میں ریاضی کا پرچہ ہوا۔

اس دوران سوشل میڈیا پرگیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ وائرل ہوا تاہم امتحانی مراکز پر دیا گیا پرچہ کچھ اور تھا۔

ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق چار مختلف امتحانی پرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ، جن میں ایک بھی درست نہیں تھا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ طلبا اور والدین جعلی پرچوں پر یقین نہ کریں، جعلی پرچوں کو وائرل کرنےکے حوالے سے ایف آئی اے سائبرکرائم سے بھی رابطہ کیا جائےگا۔

Facebook Comments