پیر 20 مئی 2024

کراچی میں ڈمپر سوئے ہوئے لوگوں کے لیے موت بن گیا

کراچی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے ڈمپر ریورس کرنے کے دوران سوئے ہوئے 2 افراد پر ڈمپر چڑھا دیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے جاں بحق ہونےوالوں کی عمریں 15 اور16سال کے درمیان ہیں۔ 15سالہ عبدالجباراور16سالہ ارباز دونوں لڑکے پینچر کی دکان پر کام کرتے تھے۔

پولیس نے ڈمپراسٹینڈ سے مشتبہ ڈرائیورکوحراست میں لے لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ڈرائیور سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments