پیر 20 مئی 2024

کراچی میں دن دیہاڑے پولیس مقابلہ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

کراچی (دھرتی نیوز)سرجانی ٹاؤن کے علاقہ میں دن دیہاڑے پولیس مقابلے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

فوٹیج میں ایک ملزم کو ہاتھ میں پستول لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،اس دوران پولیس اہلکار اس پر فائرنگ کرتے ہیں تو وہ نیچے گر جاتا ہے ،تاہم وہ کچھ ہی منٹوں میں دوبارہ بھاگنے کی کوشش کرتا ہے مگر اس دوران پولیس اہلکار اس کے قریب پہنچ جاتے ہیں اور اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔پولیس مقابلے کی فوٹیج نے پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشانات لگائے ہیں۔پولیس مقابلے کے دوران کسی بھی پولیس اہلکار نے بلٹ پروف جیکٹس نہیں پہنی ہوتی،پولیس اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کے حفاظتی پروٹوکولز کو فالو نہیں کیا جاتا۔

Facebook Comments