جمعرات 09 مئی 2024

کیا فردوس عاشق اعوان دوبارہ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہیں؟

سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان جن سے کچھ روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے استعفیٰ لیا تھا، انکے بارے میں ایک پیپلزپارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے پارٹی قائدین سے رابطہ کیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ سیالکوٹ کی آئرن لیڈی نے بھی پی پی میں آنے کیلئے اپروچ ‏کیا ہے۔

 انہوں نے مزید دعوے کئے کہ ہ پی ٹی آئی ‏کےکئی ارکان ہمارےساتھ رابطے میں ہیں۔ہم نے جنوبی پنجاب میں ہوم ورک مکمل کرلیا، ہمارے پاس اچھے خاصے الیکٹیبلز آرہے ہیں، تحریک انصاف کے بہت سے رہنما ہم سے رابطے میں ہیں ۔

 گبول کا مزید کہنا تھا کہ وسطی پنجاب پر کام کررہے ہیں اسلئے ہم نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پنجاب کا صدر بنایا ہے۔میں رابطہ کرنیوالوں کانام اسلئے نہیں بتانا چاہتا کہ کہیں ان کا حال بھی نذیر چوہان جیسا نہ ہو۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول نے ن لیگ کو پھر پیشکش کی استعفےدیں ہم ساتھ ہوں گے پنجاب سےن لیگ ‏استعفے دے ہم بھی استعفےدےدیں گے ن لیگ استعفےدےمیدان میں آئےہم بھی استعفے دیں گے تحریک ‏تحریک کرتےہیں استعفے کے بغیرتحریک نہیں چلتی۔

نبیل گبول نے کہا کہ 2022میں ویسے ہی الیکشن ہو رہے ہیں 2022میں مہنگائی مزیدبڑھےگی لوگ ان سےتنگ ‏آجائیں گے اس لیے بائی الیکشن کی جگہ عمران خان مڈٹرم الیکشن پرجائیں گے۔

نبیل گبول کے دعوؤں پر کاشف عباسی نے کہا کہ میں ان کی بات سن لوں یہ بہت بڑی بات کررہے ہیں۔

جس پر عثمان ڈار نے طنز کیا کہ یہ ہمیشہ بڑی بات کرتے ہیں اور بعد میں چھوٹی نکلتی ہے۔ انہوں نے تو یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ پیپلزپارٹی کو آزادکشمیر سے 16 سیٹوں کا وعدہ کیا تھا اور بعد میں خبر غلط نکلی

Facebook Comments