جمعرات 09 مئی 2024

خواجہ آصف نے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے سے متعلق دعویٰ کر دیا

مسلم لیگ(ن )کےمرکزی رہنمااورممبرقومی اسمبلی خواجہ محمدآصف نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما خواجہ محمدآصف نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حالات تیزی سے بدلیں گے اور بہت جلد نواز شریف پاکستان آجائیں گے۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ واپسی کے بعد عوام سے رابطہ مہم کا آ غاز بھی کریں گے، میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جنہوں نے مسلم لیگ ن کےلئے گڑھے کھودنے والےخود ان گڑھوں میں گرنے والے ہیں۔

تحریک انصاف حکومت کا اصل مقصد انتقام اور مافیا کو پالنا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا ماضی اور حال دونوں بے داغ ہیں اور مستقبل بھی بے داغ رہے گا۔

کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کرپشن کی ماضی کی حکومتوں میں کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ موجودہ حکومت میں کرپشن ہو رہی ہے، قوم وزیراعظم عمران خان پر بالکل بھی اعتماد نہیں کرتی کیونکہ عوام کو معلوم گیا ہے کہ ان کا وزیر اعظم یو ٹرن لینے کا بادشاہ ہے، دن رات حکومت سے جان چھڑانے کے لئے عوام دعائیں کر رہی ہے۔

مسلم لیگ ن میں اختلاف اور گروہ بندی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں اور نہ کوئی گروہ بندی ہے بلکہ سب ایک ہیں اور ایک ایجنڈے اور پلیٹ فارم پر کام کر رہے ہیں، جو لوگ اختلاف اور گروہ بندی کی باتیں کر رہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

Facebook Comments