جمعرات 09 مئی 2024

کورونا کے پیش نظرملتان موٹروے کو پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے بند کر دیا گیا

ملتان(دھرتی نیوز) عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان موٹر وے محمد گلزا ر نے بتایا کہ پرائیویٹ گاڑیاں موٹر وے پر سفر کرسکیں گی جبکہ اشیائے خوردونوش اور تیل سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق موٹر پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 980نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments