پیر 20 مئی 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ،گلشن حدید، ائیرپورٹ، قائد آباد میں وقفے وقفے سے بادل برس رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث کراچی کی سڑکیں جہاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Facebook Comments