پیر 20 مئی 2024

کراچی میں خواتین کی غیراخلاقی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے دو مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار کرلیے، ملزمان خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر اُنہیں بلیک میل کرتے تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق موبائل بیلنس لوڈ کی دکان چلانے والا ملزم گرفتار کیا ہے، جو بیلنس لوڈ کے ذریعے خواتین کا نمبر حاصل کرکے دوستی کرتا تھا۔

ملزم خواتین کی غیراخلاقی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔

دوسری کارروائی میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments