پیر 20 مئی 2024

اگلی پیشیوں میں شہباز شریف کہیں گے حمزہ اور سلیمان سے بھی کوئی تعلق نہیں، فیاض چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اگلی پیشیوں میں کہیں گے کہ ان کا حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان جب سکون میں ہوتا ہے تو گریبان پکڑتا ہے اور جب پھنستا ہے تو پاؤں پکڑتا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شہباز شریف کو مریم نواز پر اعتماد نہیں ہے۔

Facebook Comments