پیر 20 مئی 2024

طالبان پنج شیر میں انابا کے علاقے میں پہنچ گئے

افغانستان کی پنج شیر ویلی میں طالبان جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری ہے، جہاں طالبان آگے بڑھ کر انابا کے علاقے میں پہنچ گئے۔

اطالوی امدادی ایجنسی کے مطابق پنج شیر میں شدید لڑائی کے باوجود ہمارے آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

اطالوی امدادی ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنج شیر کی لڑائی کے کچھ زخمیوں کو انابا میں ہمارے طبی مرکز لے جایا گیا ہے۔

  ایڈیٹر امریکی لانگ وار جرنل کے مطابق پنج شیر میں ابھی بھی غیر یقینی صورتِ حال ہے۔

ایڈیٹر امریکی لانگ وار جرنل کا مزید کہنا ہے کہ کئی اضلاع پر طالبان کے قبضے کی اطلاعات ہیں لیکن یہ تصدیق شدہ نہیں ۔

دوسری جانب مزاحمتی فورسز کے ترجمان علی میثم نظارے کا کہنا ہے کہ ہماری مزاحمت کبھی ناکام نہیں ہو گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امر اللّٰہ صالح بھی پنج شیر میں سنگین صورتِ حال سے خبردار کر چکے ہیں۔

Facebook Comments