جمعرات 09 مئی 2024

اللہ نے موقع دیا تو مسلح افواج اور دفاع وطن کو مزید طاقتور بنائیں گے ،شہبازشریف کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے موقع دیا تو مسلح افواج اور دفاع وطن کو مزید طاقتور اور توانا بنائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم دفاع پر شہدا6 ستمبر کے ہیروز اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم اور مسلح افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کا پرمسرت دن ہے ،آج کے دن اللہ تعالی نے ہمیں کئی گنا بڑے دشمن پر فتح عطا فرمائی ا ور بہادر فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

 واضح رہے کہ پاکستان بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ اسی سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

یوم دفاع کی اہم تقریب جنرل ہیڈ کورٹرز راولپنڈی میں ہوگی جس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے۔ تقریب میں شہداءکے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

Facebook Comments