پیر 20 مئی 2024

کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کرنے والے ملزمان پکڑ ے گئے ، کتنے پیسے برآمد ہوئے ؟ بڑ ی خبر

کراچی(دھرتی نیوز) رواں سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے اڑھائی کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ہونے والی رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں ملوث 4 مزید ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، اور ان کے قبضے سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں مجید گل، سیف اللہ، سید نور اللہ اور سلمان شاہ شامل ہیں، جن سے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے نقدی اور 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان سے دیگر مرکزی ملزمان سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، 2 سہولت کار ملزمان پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

Facebook Comments