بدہ 08 مئی 2024

آج کہاں بادل برسیں گے اور کہاں سورج کا پارا ہائی ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا جبکہ بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔

دوسری جانب شکر گڑھ اور گرد ونواح میں صبح سویرے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کے باعث گلیوں اور بازاروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

Facebook Comments