پیر 20 مئی 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شارع فیصل پر مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ پورٹ قاسم اور کورنگی میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں جس کے پیش نظر 9 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے اور 10 ستمبر کے بعد ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہےجس کے سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

 اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے، آج مطلع ابر آلود رہنے، وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم وسطی بھارت میں موجود ہے،بحیرہ عرب میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث بادل شہر قائد میں برسے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے جس کے تحت شکر گڑھ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

Facebook Comments