جمعرات 09 مئی 2024

این ایچ اے میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں ، سرکاری ادارے اب منافع میں جا رہے ہیں ، فواد چودھری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ برطانیہ سے ایک چارٹرڈ جہاز کو آنے سے منع کردیا گیا ہے ، این ایچ اے میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں ، سرکاری ادارے اب منافع میں جا رہے ہیں ۔

فواد چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے راستے میں بہت رکاوٹیں آئیں مگر ہم نے قابو پالیا ہے ، فیڈرل ہاؤسنگ کی رپورٹ کے طریقہ پر وزیر اعظم نے شدید تحفظات کااظہار کیا، اسلام آباد میں غریبوں کی زمینیں سستی لے کر من پسند افراد کو دی گئیں ، زمینوں کے حوالے سے کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ، این ایچ اے میں بڑی اصلاحات کی گئی ہیں ، سرکاری ادارے اب منافع میں جا رہے ہیں ۔

 فواد چودھری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے سکیورٹی پلان کی منظوری دے دی گئی ہے ، پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 20کروڑ آئی ڈی کارڈ جاری کئے ، ہم نے 16کروڑ موبائل فونوںکو فنگر پرنٹ کیا ہے یہ بھی ایک ریکارڈ ہے ، پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری کئے ، کابینہ کے اجلاس میں سینما بحالی کیلئے عملی اقدامات کی سفارش کی گئی ،غیر انڈین پنجابی و دیگر فلموں کو پاکستان میں دکھانے کی سفارش کی ہے

فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چار ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے ، ،پاکستان میڈیکل کمیشن کے ملازمین کیلئے گولڈ ہینڈ شیک کی منظوری دی گئی ہے ،روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کو واپس مل گیا ہے ۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کی قیادت نے کبھی انتخابی اصلاحات پر بات نہیں کی ،یہ لوگ ایک بار بھی دھاندلی کے بغیر انتخابات نہیں جیتے ، اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں دلچسپی نہیں رکھتی ، اپوزیشن گھر بیٹھے حکومتی اصلاحات کو مسترد کر دیتی ہے ،ہم عوامی مدد سے انتخابی اصلاحات لائیں گے ، اپوزیشن کی لیڈر شپ کو ٹیکنالوجی کی اے بی سی کا بھی علم نہیں ، دنیا میںجس رفتار سے تبدیلی ہو رہی ہے اگرہم اس سے ہم آہنگ نہیں ہیں تو ایسا تو نہیں ہو سکتاکہ تبدیلی رک جائے ، ہم ٹیکنالوجی استعمال نہیں کریں گے تو پیچھے رہ جائیں گے چاہے وہ چاند دیکھنے کا معاملہ ہو یا ووٹ گننے کا۔ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی اس وقت سیاسی جوکرز کے ہاتھ میں ہے ،

 جاوید لطیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جاوید کی کوشش ہے کہ سٹیبلشمنٹ انہیں لفٹ کرا دے ، وہ اداروں کی جانب دیکھتے ہیں کہ ان کی لیڈر شپ کی طرح انہیں بھی اقتدار مل جائے ، بد قسمتی ہے کہ ایسے لوگ بھی ایم این اے ہیں ۔

Facebook Comments