پیر 20 مئی 2024

کراچی: سائٹ کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کےالزام میں 4افرادگرفتار

کراچی کے علاقے سائٹ میں پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی کےالزام میں 4افرادگرفتار کرلیے گئے ۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک ہفتےقبل سائٹ کے علاقے میں 53 لاکھ روپےکی ڈکیتی کی تھی۔

 ایس ایس پی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں پولیس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں ڈکیتی کےالزام میں 4افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کوگزشتہ رات گرفتارکیاگیا جبکہ مقدمہ تھاناسائٹ اےمیں درج ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے52 لاکھ روپےاور 3 پستول برآمد کیے گئے ہیں جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے ۔

Facebook Comments