امریکی گلوکار کی کامیابی کے پیچھے پاکستانی بچے کا ہاتھ
پاکستانی بچے نے ہالی ووڈ میں دھوم مچا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا، ہالی ووڈ کے مشہور سنگر کینے ویسٹ کے نئے البم کا ایک ٹریک پاکستانی بچے آصف اسود نے تیار کیا ہے۔
اس ایچیومنٹ میں معاون خصوصی زلفی بخاری بھی بچے کو سراہے بغیر نہ رہ سکے، زلفی بخاری نے ٹوئٹ کے ذریعے اسود کے ٹیلنٹ کو سراہا، انہوں نے لکھا کہ ہمیں ابھرتے ہوئے ستارے آصف اسود پر بہت فخر ہے، جن کے کام نے کینے ویسٹ کے گانے آف دی گرڈ کو ریٹنگ چارٹ میں سرفہرست بنا دیا ہے۔
Super proud of our rising star Aswad Asif whose work (Off The Grid) with Kanye West made it to the top of the charts.
He’s the only South Asian & Pakistani to make it this high in production.
Excellent work AyoAA! Damn cool! pic.twitter.com/ADZwWOPAh5— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) September 8, 2021
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ اسود نے واحد جنوبی ایشیائی اور پاکستانی بچے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے جس نے پروڈکشن میں اتنا بلند نام کمایا ہے۔
زلفی بخاری نے اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا جس میں امریکا کے ٹاپ 100 گانوں میں کینے ویسٹ کا ” آف دی گرڈ ” گانا دوسرے نمبر پر ہے، جسے آصف اسود نے پروڈیوس کیا ہے۔
Facebook Comments