پیر 07 اکتوبر 2024

شیخ رشید بھی ارسلان نصیر کے مداح نکلے

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید بھی پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر کے مداح نکلے۔

 ارسلان نصیر نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس میں ایک انسٹاگرام صارف نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے پرمیڈیا کو جو بیان دیا ، اسے ارسلان نصیر کی اس معاملے پر بنائی گئی روسٹنگ ویڈیو سے متاثر قراردیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹا اسٹوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ ’ شیخ صاحب بھی سی بی اے آرمی میں ہیں ۔‘

 خیال ہے کہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر بیان دیتے ہوئے جو الفاظ استعمال کیے بالکل انہی الفاظ کا استعمال ارسلان نصیر نے اس طرح دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ کی حکومت کو روسٹ کرنے کے لیے اس موضوع پر بنائی گئی ویڈیو میں کیا تھا ۔

Facebook Comments