جمعرات 09 مئی 2024

نواز شریف رواں سال واپس آ رہے ہیں، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔

نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے، جاوید لطیف

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا بھٹو کو پھانسی ہو گئی لیکن چڑیا پر نہیں مار سکی اور شیخ رشید احمد نے بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ شیخ رشید نے اُس وقت کہا بھٹو کا عدالتی قتل ہوا تھا لیکن آج کہہ رہے ہیں غلط سزائیں مل بھی جائیں تو چڑیا پر نہ مارے۔ کیا پارٹی میں دو رائے رکھنے والے نواز شریف پر عدم اعتماد کر رہے ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 72 سالوں سے یہ کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔ کیا ن لیگ میں کسی لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے ؟

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کیا لیکن امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کیا تھا اور عمران خان نے کہا تھا ان عدالتوں سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا۔

Facebook Comments