جمعرات 09 مئی 2024

لاہور میں درندگی کا ایک اور واقعہ، 2 سالہ بچہ بدفعلی کے باعث جان کی بازی ہارگیا

لاہور(دھرتی نیوز)بادامی باغ کے علاقے میں دو سالہ بچہ بدفعلی کے باعث جان کی بازی ہارگیا۔

تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ سادات کالونی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔نامعلوم سفاک ملزمان نے د وسال کے بچے ضمیر کو بدفعلی کا نشانہ بنانا ڈالا،جس کے بعد ملزمان موقع سے فر ار ہوگئے۔بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے بچے کے والد سادات کالونی کے رہائشی نور خان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف بچے سےبدفعلی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Facebook Comments