جمعہ 10 مئی 2024

گورنر سندھ اور فواد چودھری کی نجی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی کے نجی اسپتال میں کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی عیادت کی۔

وفاقی حکومت نے اداکار عمر شریف کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر یاور پر مشتمل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمر شریف کا علاج ملک میں موجود ہے یا پھر انہیں بیرون بھجوایا جائے۔

عُمر شریف کا ویزا جلد جاری کرنے کی اپیل
آرٹسٹس پروموٹر ریحان صدیقی نے کانگریس وومن شیلا جیکسن کو خط لکھتے ہوئے لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے جلد ویزا جاری کرنے کی اپیل کردی۔

ریحان صدیقی نے کانگریس وومن شیلا جیکسن کو عمر شریف کے امریکا میں علاج کے لیے طبی بنیادوں پر جلد ویزا جاری کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر شہاب نے بھی لیجنڈ عمر شریف کو علاج کے لیے فوری امریکا بھیجنے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ عُمر شریف کے لیے ایک ایک منٹ قیمتی ہے۔

زرین عُمر شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمر شریف کو امریکا میں علاج کے لیے بذریعہ طیارہ ہی لے جایا جاسکتا ہے، وزیراعظم آفس سے کہا گیا کہ ویزے کے لیے کوشش کی جارہی ہے، امید ہے ویزا جلد جاری ہو جائے گا۔

Facebook Comments