پیر 20 مئی 2024

پاکستانی قوم کی اکثریت افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوش

پاکستانی قوم کی اکثریت افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوش ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانیوں کا افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔

 25 فیصد شہریوں نےخوش نہ ہونے کا کہا جبکہ 20فیصد نے کوئی رائے دینے سے گریز کیا۔

سروے میں طالبان حکومت کے قیام پر سب سے زیادہ خوش خیبرپختونخوا سے 65 فیصد افراد نظرآئے۔

بلوچستان سے 55 فیصد، پنجاب اور سندھ سے 54 فیصد شہریوں نے طالبا ن حکومت کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا۔

سروے میں ملک بھر سے 2400 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

Facebook Comments