جمعہ 10 مئی 2024

لاہور میں بارش کا پانی جنرل ہسپتال کے وارڈز میں داخل، مریضوں کو مشکلات کا سامنا، فوٹیج بھی سامنے آگئی

لاہور(دھرتی نیوز)صوبائی دارالحکومت میں دو دن سے جاری موسلا دار بارش کے سبب پانی جنرل ہسپتال کے وارڈز میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کا پانی پلاسٹک سرجری وارڈ میں داخل ہوا ہے جس کے باعث آپریشن روک دئیے گئے ہیں اور وارڈ میں پہلے سے داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب ہسپتال کے باہر بھی پانی کھڑا ہے جس کے باعث ہسپتال میں آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments