جمعہ 10 مئی 2024

پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ اس لئے لگائی تا کہ۔۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا اہم بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام ہے، ہم نے افغان سرحد پر باڑ اس لئے لگائی تاکہ دہشتگردی کے واقعات پر قابو پایا جاسکے، پاکستان میں کہیں بھی مہاجر کیمپ نہیں ہے، افغانستان سے جو لوگ چوری چھپے آئے تھے انہیں اسی راستے واپس بھجوادیا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل دنیا کے 8انٹیلی جنس چیف پاکستان آئے ہیں،بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے،مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلا رہا ہے اور بھارتی میڈیا افغان صورتحال پر جھوٹ اگل رہا ہے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کی خاطر طالبان کو امریکہ کے ساتھ بٹھایاہے،افغان سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردی کے واقعات روکنا ہے افغانستان میں پاکستا ن کی دلچسپی صر ف امن اور استحکام ہے، دنیا سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کے اکاﺅنٹس بحال کئے جائیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں غیر ملکی ہاتھ ہے، اپوزیشن والے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نہیں ہیں وہ صرف اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔

Facebook Comments