پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات طے پا گئی ، کب اور کہاں ہو گی ؟ بڑی خبر

اسلام آباد (دھرتی نیوز )پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے ۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ہفتے تاجکستان کا دورہ کرنے جارہے ہیں جس دوران وہ 16 ستمبر کو دوشنبے میںان کی ملاقات روسی صدر سے ہو گی ۔ روسی صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہو گی تاہم اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں عمران خان اور پیوٹن کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی تھی جس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہوئی تھیں ۔

Facebook Comments