جمعرات 09 مئی 2024

شہباز شریف اور مریم نواز کا اہم لیگی رہنما سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو ہوئی ؟ جانئے

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ن لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور کامیابی پر آپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

مریم نواز نے گفتگو کے دوران کہا کہ کنٹومنٹ انتخابات میں آپ کی ٹیم نے کامیابی میں اہم کرداراداکیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم کامیابی عطا کی ہے، زندہ دلان لاہور نے جعلی تبدیلی کو رد کر دیا ہے۔

Facebook Comments