جمعرات 09 مئی 2024

پٹرول مہنگا، استعفیٰ دیں گے یا کچھ کہیں گے؟ صحافی کا سوال، اسد عمر لاجواب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر جواب نہ دے سکے۔

 نجی ٹی وی چینل  کے مطابق صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا۔

جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔

ڈالر کی اڑان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مداخلت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا، معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر میں مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھاو آنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہئے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں۔

Facebook Comments