بدہ 08 مئی 2024

اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے رابطہ کیا اور۔۔۔ فواد چوہدری کا کرکٹ سیریز کی منسوخی سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطاعلات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 ایک اور پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیاہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا ہے ، سیریز کو نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طورپر منسوخ کیا گیاہے ۔

Facebook Comments