جمعرات 09 مئی 2024

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور(دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، گو جر ا نو الہ، لا ہور، سیالکوٹ اورنا رووال میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواہ میں سوات، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا جبکہ تھر پارکر، نگر پارکر، عمر کوٹ، مٹھی ،سانگھڑ، بدین اور گرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook Comments