جمعرات 09 مئی 2024

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے وزیر اعظم کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیر توانائی حما د اظہر، تابش گوہر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور اس حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کے دورا ن اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکے تھے۔

تابش گوہر پر مقامی ریفائنریز کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے جبکہ سی سی او اجلاس میں تابش گوہر نے ریفائنریز کے لئے پیشگی مراعات کی تجاویز بھی دی تھیں جو کہ وفاقی وزرا حماد اظہر اور اسد عمر نے مسترد کردی تھیں۔

Facebook Comments